صوبائی وزیر زراعت بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ زراعت کی نگرانی میں (آج) سبی وگردونواح میں ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے فضائی اسپرے بذریعہ ہیلی کاپٹر کیا جائے گا

0

سبی: صوبائی وزیر زراعت بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ زراعت کی نگرانی میں (آج) سبی وگردونواح میں ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے فضائی اسپرے بذریعہ ہیلی کاپٹر کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق فوکل پرسن نوید احمد کے مطابق سبی کے تمام ذمینداروں مالداروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنے مال مویشی دامان ایریا ائرپورٹ ناڑی گیچ لونی خجک تلی مل سمیت گردونواح کے علاوہ تھیڑی لہڑی تک چرانا بند کریں(آج) سے محکمہ زراعت کی جانب سے ہوئی جہاز کے زریعے ٹڈی دلوں کے خاتمہ کے لئے فضائی اسپرے کیا جائے گا تاکہ زمین داروں کی فصلات کو ان سے بچایا جاسکے محکمہ زراعت کے مطابق صوبائی وزیر زراعت بلوچستان زمرک خان اچکزئی کے احکامات کی روشنی میں سیکرٹری زراعت قمبر دشتی کی ہدایات پر ڈی جی زراعت واجہ مسعود بلوچ کی سرپرستی میںکمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ ، ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی ۔پی ڈی ایم اے بلوچستان ڈائریکڑ پلانٹ پروٹیکشن بلوچستان ڈاکٹر عارف شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سبی ڈاکٹر ایاز احمد لاشاری ، انسداد ٹڈی دل مہم کی تمام ٹیموں کا مشکور ہیں کہ ان تمام حضرات کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے سبی اور لہڑی کے دامان میں ٹڈی دلوں کے خاتمہ کے لئے فضائی اسپرے مہم کیا جارہا ہے واضح رہے کہ ٹڈی دلوں نے کسانوں کو کروڑوں روپے کے فصلات کو تباہ کردیا جس سے غریب ذمینداروں شدید مالی بحران کا شکار ہے سبی لہڑی سمیت گردونواح کے ذمینداروں نے حکومت بلوچستان محکمہ زراعت کے حکام بالا سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ذمینداروں کے لئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کرکے زمین داروں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اپنا رول پلے کرے گے اور زمینداروں کی فلاح وبہبود کے لئے بھی خصوصی گرانٹ منظور کی جائے گی سبی لہڑی سمیت گردونواح کے زمینداروں نے ٹڈی دلوں کے خاتمہ کے لئے محکمہ زراعت کی جانب سے فضائی اسپرے مہم کا خیر مقدم بھی کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.