کرونا وائرس کے باعث لاک ڈائون سے سب سے زیادہ مزدور ، دیہاڑی داری طبقہ شدید متاثر ہوا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ

0

ہرنائی : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈائون سے سب سے زیادہ مزدور ، دیہاڑی داری طبقہ شدید متاثر ہوا حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات ، اور این جی او ز لاک ڈائون کے باعث بیروزگار ہونے والے افراد کی خصوصی تعاون کریں مرکزی حکومت کی جانب سے احساس ایمرجنسی کیش ، راشن پروگرام شروع کیاگیا ہے جس سے لاکھوں ابتک مستفید ہوئے ہے اور ہورہے ہیں حکومت بلوچستان نے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کے زریعے متاثر خاندانوں کیلئے راشن پیکج انکے گھروں تک پہنچایا جارہے ہیں ہم نے حلقہ انتخاب میں 4000 چارہزار خاندانوں کیلئے راشن پیکج اپنی جانب سے ہرنائی ، زیارت ، سنجاوی بجھوایا گیا ہے جہاں پر پارٹی کے عہدیدار اور کارکن بلاتعصب رنگ ونسل زبان مذہب لاک ڈائون سے متاثر ہونے والے بیروزگار افراد میں تقسیم کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ کرونا عالمی وباء ہے پوری دنیاء اس وباء کی لپیٹ میں ہے اور پوری دنیاء میں لاک ڈائون ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں کرونا وائرس کی روک تھام ، بچائو اور آگاہی کیلئے تمام تروسائل کو بروئے کارلارہے ہیں انہوں نے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومت لاک ڈائون سے متاثر ہونے والے عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت کرونا وائرس کے تدارک اور روک تھام کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ وقت تو نہ سیاست چمکانے کا ہے اور نہ ہی یہ وقت سیاست کرنے کا بلکہ کرونا ایک عالمی وباء ہے جس کے خلاف پوری قوم کو متحدہ ہوکریکجہتی کامظاہرہ کرنا ہے انہوں نے عوام ساے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچائو کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل درآمد کرے اور اپنے اردگرد لاک ڈائون سے متاثرہونے والے غریب ہمسایوں کی مدد کرے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اپنے بیان میں پارٹی زیارت، سنجاوی ہرنائی ، شاہرگ کے عہدیداروں کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے دیہاڑی دار مزدوروں کی خود بھی مدد کرے اور اگر وہ حکومتی امداد سے محروم رہا ہے یا رہ گیا اسکی مدد کرکے انہیں حکومتی امداد کی فراہمی اور احساس کفالت راشن پروگرام میں رقم کے حصول اور طریقے کار میں ان غریبوں کی مدد کرے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.