صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہیکہ ہماری حکومت نصیر اباد سمیت پورے صوبے کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

0

صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہیکہ ہماری حکومت نصیر اباد سمیت پورے صوبے کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اور عوام کے توقعات پر پورا اترتے ہوئے انکے مشکلات حل کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر فرید لہڑی و دیگر معززین سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ہمارا صوبہ کرونا وائرس کی ذد میں ہے۔ جس سے محنت کش طبقہ اور مزدور سب سے ذیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے اس محنت کش طبقہ و دیگر مستحقین کی کاروبار زندگی کو سہارا دینے کی خاطر راشن کی تقسیم سمیت دیگر اقدامات اٹھائے ہیں۔ اسی طرح اس وبائی وائرس کو کنٹرول کرنے اور لوگوں کی ذندگیاں بچانے کیلئے بھرپور کوشش کی ہے۔ جو کہ اسے قابو کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ اسی طرح ٹڈی دل نے بھی ہمارے صوبے کی زراعت کیلئے ایک مشکل کھڑا کیا ہے۔ لیکن اس کے منفی اثرات کو کم سے کم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس پالیسی بنا کر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اور ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کرنے کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ صوبائی مشیر محنت وافرادی قوت کا مزید کہنا تھا۔ کہ ان مشکلات کے باوجود حکومت بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے, مال مویشی کے شعبوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے,زرعی شعبے کی ترقی سمیت مزدورں کی فلاح وبہبود سمیت ہمہ گیر پالیسی بنا رہی ہے۔ تاکہ عوام اور صوبے کے پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.