امریکی صدر کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیش کش

امریکی صدر کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیش کش

واشنگٹن(زیبائے پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیش کش کردی۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر حل کرانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر کے حل کا انحصار نریندر مودی پر ہے، میری عمران خان سے ایک اچھی ملاقات ہوئی ہے، عمران خان اور نریندر مودی دونوں شاندار شخصیات ہیں، اگر پاکستان بھارت چاہیں تو ثالثی کیلئے تیار ہوں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے موقع پر مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش کی۔ ان کا کہنا تھا مودی بھی مسئلہ کشمیر کے معاملے پر مدد مانگ چکے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوئی کردار ادا کرسکا تو خوشی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں