ملکی سیاست میں اخلاقیات کا گلا گھونٹنے والے آج کس منہ سے گلے پھاڑ کر اخلاقی سیاست کا درس دیتے ہیں

ملکی سیاست میں اخلاقیات کا گلا گھونٹنے والے آج کس منہ سے گلے پھاڑ کر اخلاقی سیاست کا درس دیتے ہیں

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں اخلاقیات کا گلا گھونٹنے والے آج کس منہ سے گلے پھاڑ کر اخلاقی سیاست کا درس دیتے ہیں، 2018کے انتخابات میں عوام سے مسترد ہونے کے بعداپوزیشن کو سینیٹ میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا، سینیٹ میں مثبت اقدام اور ترمیم کی حمایت کریں گے،احسن اقبال صاحب!تحقیقاتی کمیٹی ضرور بنائیں،لیکن تحقیقات کا دائرہ چھانگا مانگا کے جنگلات اور مری کی پر فضا مقام پر قائم ریسٹ ہاوسز تک وسیع کریں۔جمعہ کو مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جب وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹ بیلٹنگ کی بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ انتخاب کی تجویز دی تھی تو دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے اسے رد کر دیا تھا، پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے وفاداریاں بدلنے پر اپنی جماعت کے صوبائی ممبران کے خلاف کاروائی کی،اب بھی اس ضمن میں مثبت اقدام اور ترمیم کی حمایت کریں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احسن اقبال صاحب!تحقیقاتی کمیٹی ضرور بنائیں،لیکن تحقیقات کا دائرہ چھانگا مانگا کے جنگلات اور مری کی پر فضا مقام پر قائم ریسٹ ہاوسز تک وسیع کریں،ملکی سیاست میں اخلاقیات کا گلا گھونٹنے والے آج کس منہ سے گلے پھاڑ کر اخلاقی سیاست کا درس دیتے ہیں؟ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ 2018کے انتخابات میں عوام سے مسترد ہونے کے بعد کل آپ کو سینیٹ میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا،ان دو جماعتوں نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو چند اضلاع تک محدود ہو جائیں گی،کرپٹ قیادت کا دفاع کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ (رڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں