آپ کی قیادت پر سینیٹ اراکین کا بھرپور اعتماد ہے ، وزیر اعظم

آپ کی قیادت پر سینیٹ اراکین کا بھرپور اعتماد ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیر اعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے انکے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ ملاقات میں قائد ایوان برائے ایوان بالا سید شبلی فراز ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینیٹر بیرسٹر محمد علی خان سیف بھی موجود تھے۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینٹ کو ایوان کادوبارہ اعتماد حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔وزیر اعظم نے امید ظاہر کی سینیٹ کی کاروائی خوش اسلوبی سے چلانے کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ اپنی ذمہ داریاں اسی احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے جن کا وہ مظاہرہ پہلے کرتے رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ سے گفتگو میں کہا کہ آپ کی قیادت پر سینیٹ اراکین کا بھرپور اعتماد ممبران کی جانب سے آپ کی قائدانہ صلاحیتوں اور ایوان کی کارروائی احسن طریقے سے چلائے جانے کی تصدیق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں