اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی ) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے دور پاکستان سے متعلق امریکی سفارتخانے کی طرف سے اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔ امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ زلمے خلیل زاد نے یکم اور دو اگست کو اسلام آباد کا دورہ کیا اور انہوں نے پاکستانی قیادت سے افغان عمل میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ۔امریکی سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم پاکستان ، عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقاتیں کیں۔پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں مثبت پیش رفت اور مستقبل کے اقدامات، افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار پر بات چیت ہوئی ۔ اس سلسلے میں پاکستان کیا اضافی اقدامات اٹھا سکتا ہے اس پر بھی بات کی گئی ۔امریکی سفارتخانہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ زلمے خلیل زاد نے افغانستان اور پاکستان کی سرزمین کو ایک دوسرے کے امن کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایسی یقین دہانیوں سے افغان امن عمل مثبت سمت میں آگے بڑھے گا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
آج کا اخبار
مزید پڑھیںاشتہارات
تعلیم و صحت
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹس
اپوزیشن سپریم کورٹ جا کر کہتی ہے پارلیمان کو عزت دو،فرخ حبیب
دسمبر 5, 2019فواد چوہدری وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں، نہال ہاشمی
دسمبر 5, 2019وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے ملاقات، اسلام آباد میں علاقائی مرکز اور گیٹ وے دفتر قائم کرنے کی دعوت
دسمبر 5, 2019وزیر خزانہ کی جانب سے غربت 40فیصدسے تجاوز کا اعتراف غریب مکاحکومت کا ثبوت ہے،سید نئیر حسین بخاری
دسمبر 5, 2019مہنگائی پر کیسے قابو پایا جائے،وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا
دسمبر 5, 2019سابق صدر آصف زرداری کی طبعیت بدستور ناساز، دل کی تکلیف بڑھ گئی
دسمبر 5, 2019مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ 17 دسمبر کو سنایا جائے گا
دسمبر 5, 2019حکومت الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ دس روز میں حل کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ
دسمبر 5, 2019الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری نہ ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں، بابر اعوان
دسمبر 5, 2019