پہلی مرتبہ طیارے کو روبوٹ پائلٹ اڑائے گا،لائسنس جاری کر دیا گیا

پہلی مرتبہ طیارے کو روبوٹ پائلٹ اڑائے گا،لائسنس جاری کر دیا گیا

کیلفورنیا(زیبائے پاکستان آئی این پی)دنیا میں پہلی مرتبہ کسی روبوٹ نے باقاعدہ پرواز کنٹرول کرنے کا لائسنس حاصل کرلیا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ یہ کوئی سافٹ ویئر نہیں بلکہ عین انسان کی طرح روبوٹ ہے جس کے لیے پائلٹ کی سیٹ نکالی گئی ہے اور اس روبوٹ کو وہاں نصب کیا گیا تھا۔یہ کوئی سافٹ ویئر نہیں ہے بلکہ ایک باقاعدہ روبوٹ ہے جو روبوٹ آٹو پائلٹ کی طرح ہے۔ اس کا پورا نام روبو پائلٹ ان مینڈ ایئرکرافٹ کنورژن سسٹم ہے جو باقاعدہ اپنی مصنوعی ٹانگوں سے ہوائی جہاز کا پیڈل دباتا ہے اور ہاتھوں سے اس کی اسٹک قابو کرتا ہے۔ اپنے کمپیوٹرائزڈ بصری سسٹم سے وہ طیارے میں لگے ڈائل، میٹراوردیگراشیا کو دیکھتا ہے اور انہیں سمجھتا ہے۔یہ روبوٹ طیارے کو ٹیک آف کراتا ہے، فلائٹ منصوبے(پلان)کے مطابق سفر طے کرتا ہے اور کسی انسانی مدد کے بغیر طیارے کو بحفاظت زمین پر اتارسکتا ہے۔ اس کے لیے انسانی پائلٹ کی نشت کو نکال کر اس پر پورا روبوٹ رکھا گیا ہے۔ ماہرین نے روبوٹ کو ایک ہوائی جہاز پر لگایا ہے اور اس کی کامیاب پرواز کے بعد اس نے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن پریکٹکل ٹیسٹ پاس کرلیا ہے۔ روبوٹ نے اپنی پہلی پرواز امریکی ریاست یوٹاہ میں 9 اگست کو مکمل کی ہے۔ لیکن اس سے قبل ہی روبوٹ ایک حادثے سے بھی گزرچکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں