مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں چرچ پر حملہ،14 افراد ہلاک

مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں چرچ پر حملہ،14 افراد ہلاک

مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں چرچ پر حملہ،14 افراد ہلاک
شدت پسندوں نے ہنتو کورا کے ایک پروٹیسٹینٹ چرچ میں سنڈے سروس کے دوران داخل ہو کر فائرنگ کی،حکام
اوگادوگو مغربی افریقا کے ملک برکینا فاسو میں چرچ پر شدت پسندوں کے حملے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ شدت پسندوں نے نائیجیریا کی سرحد کے قریب برکینا فاسو کے قصبے ہنتو کورا کے ایک پروٹیسٹینٹ چرچ میں سنڈے سروس کے دوران داخل ہو کر فائرنگ کی۔اس موقع پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے 14 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔واقعے کیفوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں