خواتین ججز کے باعث انصاف کا عمل تیز بھی ہوگا، سابق جج

خواتین ججز کے باعث انصاف کا عمل تیز بھی ہوگا، سابق جج

کراچی:  سابق جج ناصرہ جاوید نے کہا ہے کہ خوش آئند ہے2020 میں ایک خاتون جج سپریم کورٹ ضرور جائیں گی، خواتین ججز کے باعث انصاف کا عمل تیز بھی ہوگا۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق جج ناصرہ جاوید نے کہا خواتین ججز کی تعینات کا فیصلہ بہت پہلے ہونا چاہیے تھا، خوش آئند ہے2020 میں ایک خاتون جج سپریم کورٹ ضرور جائیں گی۔ناصرہ جاوید کا کہنا تھا کہ خواتین ججز کے باعث انصاف کا عمل تیز بھی ہوگا، خواتین سائل جب خواتین ججز کے پاس پہنچیں گی تو انصاف تیز ہوگا۔انھوں نے کہا کہ سابق جج خواتین کو ججز کی تعیناتی پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی، بلوچستان میں خاتون چیف جسٹس بنیں جو سب کیلئے باعث فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں