چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں توانائی کے 12منصوبوں میں 12.4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، سی پیک اتھارٹی

چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں توانائی کے 12منصوبوں میں 12.4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد:  چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین نے پاکستان میں توانائی کے 12منصوبوں میں 12.4ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق چین نے سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان کے توانائی کے شعبے میں12.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ستمبر 2019 تک چین نے 12 توانائی کی پیداواری پراجیکٹس پر کام کیا ہے جن میں زیادہ تر نے کمرشل آپریشنز کا آغاز کیا ہے جبکہ کچھ منصوبوں پر کام مختلف مراحل میں داخل ہوئے ہیں۔ ان تمام پراجیکٹس سے تقریبا 7240 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور ان پراجیکٹس پر 12.4ارب ڈالر کی لاگت آئی۔ ان منصوبوں میں سے 9 کے مختلف مراحل اور کمرشل آپرشن ڈیٹس کو بھی حتمی شکل دی جا چکی ہے ۔ان 9 پراجیکٹس پر8.175 ارب ڈالر کی لاگت آئی اور 5320 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ بقیہ 3 پراجیکٹس مالی سال برائے برائے 2020-23 میں مکمل ہوںگے اور ان کی مدد سے 1920 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں