لیبی فوج کی معیتقہ فضائی اڈے پر بمباری، ترکی کی دفاعی تنصیبات تباہ

0

طرابلس (این این آئی)لیبیا کی نیشنل آرمی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گذشتہ روز دارالحکومت طرابلس میں قائم معیتیقہ ہوائی اڈے پر ترکی کی حالیہ ایام میں قائم کردہ دفاعی تنصیبات اور پلیٹ فارمز کو نشانہ بنا کر انہیں مکمل طور پرتبادہ کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق نیشنل آرمی کے آپریشن کنٹرول روم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ معیتیقہ ہوائی اڈے پر ترکی کی تنصیبات کو مکمل طور پرتباہ کردیا گیا ۔لیبی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے فیس بک پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا کہ فوج کی طرف سے معیتیقہ ہوائی اڈے پر کی گئی بمباری کی خوفناک آوازیں سنائی دی گئیں۔ اس بمباری میں ترکی کی طرف سے قائم کردہ دفاعی تنصیبات کو مکمل طورپر تباہ کردیا گیا ۔لیبی فوج کی بم باری کے بعد معیتیقہ ہوائی اڈے پر طیاروں کی آمد ورفت روک دی گئی ہے جب کہ ہوائی اڈے کو مسافروں سے خالی کرالیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.