کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور صوبوں کو بھر پور کردار کرنا ہو گا،ڈاکٹر ظفر مرزا

0

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور صوبوں کو بھر پور کردار کرنا ہو گا، صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، چمن بارڈر پر سکریننگ کے نظام کو مزیز موثر اور مضبوط بنایا جارہا ہے ، تمام ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر سکریننگ ہورہی ہے۔ منگل کو ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کروانا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی اداری صحت پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین نے شرکت کی ۔اجلاس میں بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ڈاکٹر ظفرمرزنے کہاکہ ایمر جنسی کور گروپ صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کر رہا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ تمام ضروری اقدامات کو ہنگامی طور پر یقینی بنا رہے ہیں ، کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور صوبوں کو بھر پور کردار کرنا ہو گا ۔انہوںنے کہاکہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ عوام کی بھلائی اور تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رھے ہیں، عوام حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ملک میں اب تک صرف پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،پاک افغان بارڈر چمن سات روز کیلئے بند ھے ۔ انہوںنے کہاکہ چمن بارڈر پر سکریننگ کے نظام کو مزیز موثر اور مضبوط بنایا جارہا ہے ، تمام ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر سکریننگ ہورہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.