غیر ملکی طاقت سے پاکستان کے شہروں کو تباہ کرنے کا مطالبہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ پاکستان سے وفادار نہیں، فواد چوہدری

0

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ غیر ملکی طاقت سے پاکستان کے شہروں کو تباہ کرنے کا مطالبہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ پاکستان سے وفادار نہیں ہیں۔ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ غیر ملکی طاقت سے پاکستان کے شہروں کو تباہ کرنے کا مطالبہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ پاکستان سے وفادار نہیں ہیں اورآپ اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر پی ٹی ایم کے علی وزیر اپنے بیان پر معافی نہیں مانگتے ، تو اسپیکر قومی اسمبلی ان کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت نااہلی کے ریفرنس کا آغاز کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.