ڈاکٹرز میری موت کے اعلان کیلئے تیار تھے‘ کورونا سے صحتیاب برطانوی وزیراعظم کا انکشاف

0

لندن:  کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ڈاکٹرز ان کی موت کے لیے تیار تھے۔برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ کسی بھی موقع پر یہ نہیں سوچا کہ مرنے والا ہوں، اسپتال میں آکسیجن لگائی گئی مگر مایوسی اس بات پر تھی کہ طبیعت بہتر کیوں نہیں ہو رہی‘۔انٹرویو کے دوران برطانوی وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ جب وہ کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے تو ڈاکٹرز ان کی موت کے اعلان کے لیے تیار تھے، یہ ایک تلخ لمحہ تھا جس کی تردید نہیں کی جا سکتی۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے پاس ایسی حکمت عملی تھی کہ اگر سابق سوویت رہنما اسٹالن کی طرح ان کا اچانک انتقال ہو جائے تو کیا کرنا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس تجربے نے بیماری سے لڑنے اور ملک کو معمول پر لانے کے لیے زیادہ پرعزم بنا دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.