جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ

0

سیول:  جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کی افواج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ سیول حکام کا دعویٰ ہے کہ جزیرہ نما کوریا کے عین درمیان واقع زون میں اتوار تین مئی کی صبح پہلے شمالی کوریائی فوجیوں نے فائرنگ کی، جس کے جواب میں جنوبی کوریائی افواج نے کارروائی کی۔ شمالی کوریائی فوج کی فائرنگ سے ایک فوجی پوسٹ متاثر ہوئی تاہم کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ بعد ازاں سیول حکام نے ایک بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کی گئی فائرنگ ممکنہ طور پر غیر دانستہ تھی۔ فی الحال اس پیش رفت پر پیونگ یانگ حکومت کا رد عمل سامنے نہیں آیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.