جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں5.7 شدت کا زلزلہ

0

لیما: جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں ایک طاقت ور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق مقامی وقت کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب رات بارہ بج کر چوالیس منٹ پر ملک کے جنوبی حصے میں ساحلی پٹی پر یہ جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.7 بتائی گئی ہے۔ فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اصلاع نہیں ہے۔ یہ زلزلہ لامپا شہر سے چھ کلومیٹر شمال مغرب کی طرف 185 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.