وفاق کی سندھ کو کورونا امداد بلاول کی لاعلمی کا پول کھول رہی ہے، وزیر اطلاعات

0

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے سندھ کو دی گئی وفاق کی امداد بلاول کی لاعلمی کا پول کھول رہی ہے، سندھ کی 45 ہزار صنعتوں اور 7 لاکھ 70 ہزار کمرشل صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا گیا، ساتھ ہی یوٹیلیٹی اسٹورز کا ریلیف دیگر صوبوں کی طرح سندھ کو بھی ملا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈیفرڈ اسکیم کا آسان قرض سندھ میں بھی فراہم کیا گیا ہے، اور ایک اعشاریہ دو کھرب کا امدادی پیکج سندھ سمیت تمام صوبوں میں تقسیم ہو گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سندھ میں 27 ارب روپے احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت تقسیم کیے، ماسک، حفاظتی سوٹ، ٹیسٹنگ کِٹس، تھرمل گنز، سینیٹائزرز و دیگر اشیاء بھی سندھ کو فراہم کیں۔شبلی فراز نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے سندھ کو دی گئی وفاق کی امداد بلاول کی لاعلمی کا پول کھول رہی ہے۔وزیر اطلاعات نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا کہ بلاول خود کو سیاست میں زندہ رکھنے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی کی فضا پارہ پارہ نہ کریں، اپوزیشن سیاست کی بجائے کورونا کے خلاف جنگ میں وزیراعظم کا ساتھ دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.