حکومت کا نادرا کے تمام دفاتر (آج)سے کھولنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد : حکومت نے نادرا کے تمام دفاتر (آج) پیر سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ،دفاتر میں داخلے کے لئے ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔ترجمان نادرا کے مطابق نئی رجسٹریشن اور بائیومیٹرک تصدیق کرانے والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی، شناختی کارڈ کی وصولی کیلئے پندرہ مئی کے بعد رجوع کرنا ہوگا،، زائد المیعاد شناختی کارڈ کی مدت رواں سال جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق شناختی کارڈکی فراہمی سے متعلق معلومات کیلئے نادرا دفاتر آنے سے پہلے 8400 پر میسج کرنا ہوگا، سنٹر میں داخلے کیلئے ماسک لگانا، درجہ حرارت چیک کروانا،ہاتھوں پر سینی ٹائزرلگوانا لازمی قرار دیاگیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.