بارڈرز سیل ہیں،اسمگلنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، علیم خان

0

لاہور:  وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بارڈرز سیل ہیں،اسمگلنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت مانیٹرنگ اجلاس ہوا جس میں وزیر خورک پنجاب نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کر کے خود ساختہ قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں، رمضان میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک نے اب تک ہزاروں من گندم برآمد کی،پنجاب میں گندم خریداری کے تمام اہداف پورے ہوں گے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بارڈرز سیل ہیں،اسمگلنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،گندم،آٹیکی فراہمی یقینی بنانا اولین ذمہ داری ہے،چیلنج پورا کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.