ممتاز قبائلی رہنما سردار ذادہ جاوید لہڑی نے گزشتہ روز مستونگ کلی ابراہیم زئی میں دریا خان لہڑی پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت

0

کوئٹہ:  ممتاز قبائلی رہنما سردار ذادہ جاوید لہڑی نے گزشتہ روز مستونگ کلی ابراہیم زئی میں دریا خان لہڑی پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لہڑی قوم ایک پرامن محب وطن قوم ہیں انہوں نے کہا کہ لہڑی قوم نے ہمیشہ قیام آمن کیلئے پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے انہوں نے کہا کہ دریا خان لہڑی ایک پرامن شہری ہیں پولیس انتظامیہ کے جانب سے ان پر تشدد اور لاٹھی چارج ناقابل برداشت عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ لہڑی قوم نے ہر محاذ پر قیام امن کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ لہڑی قوم پرامن ضرور ہے لیکن لاوارث نہیں ہے لہڑی قوم نے ہمیشہ پولیس انتظامیہ کے ساتھ قیام آمن کیلئے کردار ادا کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.