صوبے میں کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد و ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر قائم کیے گئے

0

کو ئٹہ  :صوبے میں کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد و ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر قائم کیے گئے بلوچستان کمانڈو آپریشن سینٹر میں کام جاری ہے ۔جس کی نگرانی چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن( ر) فضیل اصغر کر رہے ہیں۔ کرونا وائرس کے حوالے سے اور اس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے تمام ڈویژن میں ڈویژنل کمانڈو آپریشن سینٹر قائم کرنے کے احکامات دیے ہیں اور تمام کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ اپنے ڈویژن میں فور ی طور پر ڈویژنل کمانڈو آپریشن سینٹر قائم کریں اس حوالے سے بلوچستان کمانڈو آپریشن سینٹر کے انچارج وسیکریٹری کھیل عمران گچکی نے بتایا ہے وزیراعلی ان احکامات کے بعد صوبے بھر میں نچلی سطح تک کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور صوبے میں اس موذی مرض کے مزید پھیلاو کو روکنے میں مدد ملے گی انہوں نے بتایا کہ صو با ئی ڈویژنل سطح پر قائم ہونے والے ان سینٹر ز سے صوبے بھر میں حکومتی اقدامات کی اطلاع اور اس وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے اور موجودہ صورتحال کا پتہ چل سکے گا۔ جس پر حکومت متعلقہ اداروں کو اپنی حکمت عملی تیار کرنے یا اس میں تبدیلی لانے میں آسانی ہوگی جبکہ یہ تمام سینٹرز آپس میں ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے اور تمام معلومات کا تبادلہ کرسکیں گے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی بلو چستان کے احکامات کی روشنی میں اس وقت کام کر نے والے تمام ا دارو ں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اداروں یا محکموں کے فوکل پرسن کو نامزد کریں جو صوبائی کمانڈو آپریشن سینٹر سے رابطے میں رہیں اسی طرح صوبے میں کو رونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے میں مدد دینے والے تمام سر کا رہی و غیر سر کا ری تنظیمو ں کو بھی ہد یت دی جا رہی ہیں کہ وہ اپنے فو کل پر سن نا مز د کر یں جع اس سینٹرز سے رابطہ میں رہیں نیز یہ ادارے اپنی کا ر گزاری رپو رٹس خصو صا عوام میں آگا ہی یہ ٹیسٹو ں کے حوالے سے روزانہ کی کا ر گردگی بلو چستان کما نڈ وآپریشنز سینٹرز سول سیکرٹریٹ کو روزانہ کی بنیا د پر فراہم کر یں ۔تا کہ تمام ادارو ں بشمول غیر سر کا ری تنظیمو ں کی کا ر گر دگی کی کا و شو ں کی مشتر کہ رپو ر ٹ روزانہ کی بنیا د پر تیا ر ہو سکے ۔ اور اس ضمن میں عوام کو بھی با خبر رکھنے میں آسا نی ہو اور حکومت کو بھی اپنی حکمت عملی کی تشکیل میںآسا نی رہے ۔اسی طر ح چو نکہ یہ تمام کا و شو ں کا ایک ہی مقصد ہے اس لئے تمام ادارو ں کو آپس میں اپنی معلوما ت کا تبا دلہ ضرو ری ہے ۔تمام اداروں و غیر سرکاری تنظیموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس ضمن میں بلوچستان کمانڈو آپریشن سینٹر بلاک نمبر 8سول سیکر ٹریٹ کے فون نمبر 081-9203996,,081.920394اور فو ن نمبر :03412555044اور فیکس نمبر 081-9202155پر رابطہ کر کے اپنی رپورٹ سے معلومات کا تبادلہ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ سینٹر کے فوکل پرسن برائے اطلاعات ظفر علی ظفر کے فون نمبر 0333-7914044رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.