صو بائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ صوبائی حکومت کروناوبا سے پیدا شداصو رتحال سے نمٹنے کے لئے مختلف منصوبہ پر عمل پیرا ہے

0

کو ئٹہ : صو بائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ صوبائی حکومت کروناوبا سے پیدا شداصو رتحال سے نمٹنے کے لئے مختلف منصوبہ پر عمل پیرا ہے محدود وسائل میں صوبے کے عوام کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت نے جام کمال خان کی سربراہی میں صوبے کے تمام اضلاع کے لئے 765 ملین روپے مختص کئے ہیں ۔جن سے تمام اضلاع کے مستحق خاندانوں کی معاشی اور معاشرتی بہبود کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام اضلا ع میںراشن پیکٹ کے تقسیم کے سلسلے میں ایک پیغا م میںانہو ں کہاکہ صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنروں کے ذریعے اس رقم سے مستحق خاندانوں کے لیے راشن کا انتظام کیا گیا ہے راشن ٹوکن صوبے کے ہر ضلع کے مستحق عوام میں تقسیم کیا جا رہا ہے اس عمل میں ضلعی ناظمین سیاسی پارٹیوں کے رہنماو¿ں عوامی نمائندوں اور بلدیاتی اداروں کے حکام کی مدد سے مستحق خاندانوں تک راشن باہم پہنچایا جا رہا ہے ۔ غریب بے روز گا ر اور مستحق خاندانو ں ضلعی انتظا میہ کی مددسے راشن کی تقسیم کا عمل جا ری ہے ۔ اور ضلعی ہیڈ کو اٹرز میں سما جی فا صلے کے اصول پر عمل پیر اہو کر منظم طریقے سے مستحق خاندانوں کو اس فنڈ سے نوازا جارہا ہے راشن کی تقسیم کے عمل کو صاف شفاف رکھنے کیلئے مستحق خاندانوںکے تمام جملہ قو ائف کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ہی راشن دیا جاتا ہے تاکہ راشن کسی غلط شخص کے ہاتھ میں نہ چلا جائے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت صوبے کے عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑینگے گی اور یہ راشن خالصتاناصوبائی حکومت اپنے وسائل سے تقسیم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مستحق خاندانوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے 12 ہزار روپے کی ماہانہ بھی فراہم کیے جارہے ہیں معاشی اور معاشرتی بہبود کے منصوبوں کی نظیر بہت کم ملتی ہے مخیر حضرات کو بھی ان منصوبوں کی کامیابی کیلئے ان میں بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کرنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.