ڈپٹی کمشنر نصیر آباد حافظ محمد قاسم کاکڑ کے ہمراہ گرلز کالج میں قائم مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کے سینٹر کا دورہ کیا

0

نصیر آباد: کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد حافظ محمد قاسم کاکڑ کے ہمراہ گرلز کالج میں قائم مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کے سینٹر کا دورہ کیا تحصیلدار بہادر خان کھوسہ بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر حافظ محمد قاسم کاکڑ نے انہیں راشن کی تقسیم کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں دو فکسڈ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں اور مستحقین کے لئے ٹوکن کے اجراءکو بھی یقینی بنایا گیا ہے مستحقین کو لائنوں کی صورت میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے کوشش کی جارہی ہے کہ ضلع بھر کے حقدار مستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے اس موقع پر کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے مستحقین میں راشن بھی تقسیم کیا انہوں نے کہا کہ بلاامتیاز غریبوں اور مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے حکومت نے مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کے لئے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں اور ان میں راشن تقسیم کرنے کا عمل حکومت کی واضح عوامی خدمت کا مظاہرہ ہے لاک ڈاﺅن کے سبب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا یے مگر ان کی تکالیف کے ازالہ کیلئے حکومت بھر پور انداز میں کام کر رہی ہے ضلعی انتظامیہ زیادہ سے زیادہ بہتر انداز میں غریبوں اور مستحقین افراد کی چھان بین کر کے ان میں راشن کے مرحلے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں کوئی بھی مستحق افراد راشن کے حصولگی میں محروم نہ ہو پائیں نصیرآباد ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں اس وقت راشن تقسیم عمل جاری ہے ڈویژنل وضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.