بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے کی گونج، کشمیر کی آزادی کا مطالبہ،مودی سرکار کی نیندیں حرام

0

نئی دہلی: بھارت میں ایک بار پھر پاکستان زندہ باد اور کشمیر کو آزاد کرو کے نعروں کی گونج نے مودی سرکاری کی نیندیں حرام کردیں،بنگلور میں اقلیتوں سے بدترین سلوک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے بغاوت کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ایک بار پھر پاکستان زندہ باد اور کشمیر کو آزاد کرو کے نعروں کی گونج نے مودی سرکاری کی نیندیں حرام کردیں، بھارتی پولیس نے انتقام لینا شروع کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں اقلیتوں سے بدترین سلوک کے خلاف احتجاج کیا گیا اس دوران مظاہرین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور کشمیر کی آزادی کا بھی مطالبہ کیا۔رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران نوجوانوں نے کشمیر کی آزادی کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ بھارتی پولیس نے انتقام لینے کے لیے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس سے کئی شرکا زخمی بھی ہوئے۔پولیس اہلکاروں نے پاکستان زندہ کے نعرے لگانے والی لڑکی سیبدسلوکی بھی کی۔ منتظمین اور احتجاج میں شریک نوجوانوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال فروری میں بنگلورو میں احتجاجی جلسے کے دوران امولیا لیونا نامی لڑکی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا جس پر پولیس نے لڑکی کو گرفتار کر کے اس کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا اور کارروائی کی۔اس سے قبل بھی بھارت میں مودی سرکار کے خلاف اور پاکستان کے حق میں نعرے لگ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.