شہبازشریف منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس،ہائیکورٹ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات

0

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کے حوالے سے لاہور پولیس کے ایک ہزار افسران واہلکارہائیکورٹ کے اطراف تعینات ہیں ،راناثنا اللہ کوپولیس نے ریگل چوک پرروک لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہبازشریف کی عبوری ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت بدھ کو ہونا تھی ،ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ سماعت کرے گا ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،لاہور ہائیکورٹ کے باہرواٹرکینن پہنچا دی گئیں،پولیس نے لیگی کارکنوں کو بھی داخلے سے روک دیا ،راناثنا اللہ کوپولیس نے ریگل چوک پرروک لیا ،لاہور پولیس کے ایک ہزارا فسران واہلکارہائیکورٹ کے اطراف تعینات ہیں، ریگل ، جی پی او اوراستنبول چوک سمیت متعدد جگہ پولیس ناکے لگے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.