پابندی ختم ہونے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال

0

کراچی:  سندھ میں لاک ڈاون کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم ہونے کے بعد کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو گئی لیکن ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ایس او پی پر عملدرآمد مکمل طور پر نہیں ہو رہا۔سندھ کے شہروں میں بدھ سے پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہو گئی جب کہ کراچی کی سڑکوں پر مختلف روٹس کی گاڑیاں رواں دواں ہیں۔ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ماسک پہننے کی ہدایت پرعمل کا ملا جلارجحان دیکھنے کو مل رہا ہے جب کہ مسافر بھی بغیر ماسک سفر کرتے نظر آ رہے ہیں۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے خبر دار کیا ہے کہ جن گاڑیوں میں ماسک، سینیی ٹائزر نہیں ہوگا انہیں بند کر دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.