معروف ٹی وی اداکارہ روبینہ اشرف اور سکینہ سمو میں کورونا وائرس کی تصدیق

0

کراچی:  معروف ٹی وی اداکارہ روبینہ اشرف اور سکینہ سمو میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاراؤں میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں جس کی بنیاد پر دونوں نے اپنا کووڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد روبینہ اشرف اور سکینہ سمو نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔اس کے علاوہ دونوں کے دیگر گھر والوں کے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ ہونے کے امکان ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی وی میزبان ندا یاسر، اداکار یاسر نواز اور علیزے شاہ سمیت اداکار نوید رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.