سیکورٹی فورسز کے بلیلی اور مختلف چیک پو سٹوں پر تعینا ت اہلکا روں کی جا نب سے شہریوں کو تنگ بلا جواز تنگ کر نا قابل مذمت ہے

0

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما وسابق سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے مطا لبہ کیا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے بلیلی اور مختلف چیک پو سٹوں پر تعینا ت اہلکا روں کی جا نب سے شہریوں کو تنگ بلا جواز تنگ کر نا قابل مذمت ہے ہما را مطا لبہ ہے کہ چیک پوسٹوں پر تعینا ت اہلکا روں کو عوام کے ساتھ اچھے سلوک کا پا بند بنا یا جا ئے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کو ئٹہ کے نواحی علا قے بلیلی اور شہر کے مختلف علاقوں میںسیکورٹی چیک پو سٹوں پر تعینا ت اہلکا ر سفید پوش شہریوں کو تلا شی کے نا م پر بلا جواز تنگ کرتے ہیں اس کا سلسلہ فوری بند ہو نا چاہئیے، انہوں نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی بجائے شریف شہریوں کو تنگ کرنا زیادتی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ شہر کے اندر درجنوں چیک پوسٹوں اور سیکورٹی اہلکا روں کی مو جو دگی کے با و جو د بدامنی کے واقعات رونما ہو رہے ہیںجو ہما رے لئے لمحہ فکریہ ہے ،انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ چک پوسٹوں پر تعینات عملہ کا معزز شہریوں کے ساتھ نا روا اور ہتھک امیز روئیے کا نوٹس لیا جا ئے اور اہلکا روں کو شریف شہریوں کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آنے کا پابند بنایا جا ئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.