سرینگر(زیبائے پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان شہید ہو گیا، وادی میں احتجاج، فورسز نے مظاہرین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، متعدد زخمی جبکہ کئی کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقے پنڈو چھان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا تھا۔دریں اثنا سینکڑوں لوگوں نے نوجوان کی شہادت پر سڑکوں پر نکل کر زبردست مظاہرے کئے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیاں اور پیلٹ چلائے اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ قابض انتظامیہ نے ضلع شوپیاں موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔دوسری جانب بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ ادھرضلع پلوامہ کے علاقے زاہد باغ میں سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرانے سے بھارتی فوج کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نئی دہلی میں نظربند کشمیری تاجر ظہور وٹالی کی ایک کروڑ 73 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد ضبط کر لی۔دریں اثنا حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل اور مسلم اکثریتی کردار ختم کرنے کی بھارت کی کوئی بھی کوشش لاحاصل مشق ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک زندہ حقیقت ہے اور کسی بھی عدالتی، قانونی یا سیاسی اقدامات کے ذریعے اس کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور جلد یا بدیر اس دیرینہ تنازع کو حل کرنا ہی ہوگا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
آج کا اخبار
مزید پڑھیںاشتہارات
تعلیم و صحت
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹس
مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی اور سابق ایم ڈی اے پی پی کے مسعود ملک کے انتقام پر اظہار تعزیت
دسمبر 10, 2019مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جائے ، فیصل واوڈاکی رائے ، وزیر اعظم کا اتفاق
دسمبر 10, 2019حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا عزم
دسمبر 10, 2019صدر مملکت کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں ملٹری لاک ڈائون، کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالی پر شدید اظہار تشویش
دسمبر 10, 2019جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس ،نواز شریف کی نظر ثانی درخواست نمٹادی
دسمبر 10, 2019پاکستان کی بھارتی لوک سبھا میں امتیازی ومتعصبانہ قانون سازی کی مذمت
دسمبر 10, 2019اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور حقوق البشر کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
دسمبر 10, 2019ریاست کی جانب سے شہریوں سے معاہدے کا احترام اور ہر انسانی حقوق کی بلا امتیاز پاسداری ضروری ہے،بلاول بھٹو زرداری
دسمبر 10, 2019ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح علم پر مبنی معیشت کے فروغ کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا،فردوس عاشق اعوان
دسمبر 10, 2019