کراچی(زیبائے پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے زمان ٹائون سے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 9ملزمان کو گرفتارکرلیا،جبکہ موچکو سے کارروائی کے دوران گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ فائرنگ سمیت دیگر واقعات میں 2افراد بھی زخمی ہوگئے۔پولیس نے کراچی کے علاقے زمان ٹائون میں جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اورآپریشن کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستے سیل کرکے،گھر گھر تلاشی لی گئی، مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی اور آپریشن کے دوران ایک مفرور ملزم سمیت 9ملزمان کو گرفتار جبکہ 8افراد کو حراست میں لے کرزمان ٹائون تھانیمنتقل کردیاگیا۔گرفتارملزمان سے چوری کی موٹرسائیکلیں اورمنشیات بھی برآمد کرلی گئی۔علاوہ ازیں ملیر سعود آبادمیں بھی سرچ آپریشن کیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ رئیس گوٹھ میں موچکو پولیس نے ایک کارروائی میں گاڑی سے 70 لاکھ روپیمالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد کرلی۔حکام کے مطابق منشیات بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی ،پولیس نیخفیہ اطلاع پر موچکو روڈ پر کار کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم کار میں سوار دو ملزمان کار کو اندھیری جگہ پر چھوڑکر فرار ہوگئے، پولیس نے کار اورمنشیات کو تحویل میں لیلیا ہے۔دوسری جانب سچل گوٹھ چاکرہوٹل کیقریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 30سال کا شریف الدین اور شیرشاہ عالمگیر ہوٹل کے قریب ذاتی جھگڑے میں تیزدھار آلے کے وار سے 25سال کا فضل کریم زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
آج کا اخبار
مزید پڑھیںاشتہارات
تعلیم و صحت
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹس
اپوزیشن سپریم کورٹ جا کر کہتی ہے پارلیمان کو عزت دو،فرخ حبیب
دسمبر 5, 2019فواد چوہدری وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں، نہال ہاشمی
دسمبر 5, 2019وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے ملاقات، اسلام آباد میں علاقائی مرکز اور گیٹ وے دفتر قائم کرنے کی دعوت
دسمبر 5, 2019وزیر خزانہ کی جانب سے غربت 40فیصدسے تجاوز کا اعتراف غریب مکاحکومت کا ثبوت ہے،سید نئیر حسین بخاری
دسمبر 5, 2019مہنگائی پر کیسے قابو پایا جائے،وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا
دسمبر 5, 2019سابق صدر آصف زرداری کی طبعیت بدستور ناساز، دل کی تکلیف بڑھ گئی
دسمبر 5, 2019مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ 17 دسمبر کو سنایا جائے گا
دسمبر 5, 2019حکومت الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ دس روز میں حل کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ
دسمبر 5, 2019الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری نہ ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں، بابر اعوان
دسمبر 5, 2019