امریکہ:جان کلف نے نیشنل انٹیلی جنس کی سربراہی سے معذرت کر لی

امریکہ:جان کلف نے نیشنل انٹیلی جنس کی سربراہی سے معذرت کر لی

واشنگٹن(زیبائے پاکستان آن لائن)امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس میں بحیثیت سربراہ نامزد ہونے والے رکن کانگریس جان ریٹ کلف نے اس اہم ترین منصب سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں اس منصب کے لیے نامزد کیا تھا لیکن میڈیا کی جانب سے ان کی نامزدگی پر سخت نکتہ چینی کی گئی تھی۔ا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جان ریٹ کلف کے فیصلے پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر باقاعدہ ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے ذرائع ابلاغ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے جنوب میں واقع باغ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جان ریٹ کلف کے فیصلے کی وجہ ان سے پوچھے جانے والے سوالات ہیں۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق میڈیا نے جان ریٹ کلف کے ساتھ نا انصافی کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جان ریٹ کلف کی نامزدگی کی توثیق کا عمل مختصر ترین نہیں بلکہ طویل ترین تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں