ملکی سیاست میں ہر غیراخلاقی اقدام کا سرا (ن) لیگ کی طرف جاتا ہے، فردوس عاشق

ملکی سیاست میں ہر غیراخلاقی اقدام کا سرا (ن) لیگ کی طرف جاتا ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا سرا مسلم لیگ (ن کی طرف جاتا ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا کھرا مسلم لیگ (ن) کی طرف جاتا ہے۔ ان کے اعمال ان کے سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور ملکی وسائل کو بے رحمی سے لوٹا۔ غریب کی کْٹیا اجاڑ کر ایون فیلڈ میں کیمپ لگائے۔معاون خصوصی نے مزید کہا ٹی ٹیز کی دوڑ میں بیگم صفدر اعوان بھی اپنے خاندان کے دیگر افراد سے پیچھے نہیں رہیں۔ ہل میٹل سے لاتعلقی کی دعویدار کے اکاؤنٹ میں اسی کمپنی سے رقم کی منتقلی باعث شرم ہے۔ مریم صفدر صاحبہ اب آپ کا ضمیر کہاں ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں