کوہلو میں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے مویشی منڈی اور علاقے کے مویشیوں کو کانگو وائرس کا اسپرے شروع

کوہلو میں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے مویشی منڈی اور علاقے کے مویشیوں کو کانگو وائرس کا اسپرے شروع

کوہلو(زیبائے پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے مویشی منڈی اور علاقے کے مویشیوں کو کانگو وائرس کا اسپرے شروع کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے کانگو وائرس کی روک تھام کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر شفیق احمد کی سربراہی میں کوہلو مویشی منڈی اور دیگر مختلف علاقوں میں اسپرے جاری ہے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر شفیق احمد زرکون نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ کوہلو سمیت بلوچستان کے 12 اضلاع میں کانگو وائرس کی روک تھام کے لیے کو اسپرے جاری ہے اور یہ مہم ڈیلی کی بنیاد پر عید تک مویشی منڈیوں اور مویشیوں کے ریوڑوں کو اسپرے کیا جائے گا ڈاکٹر شفیق احمد زرکون کے مطابق کیونکہ کوہلو کے باسیوں کا ذریعہ معاش کا انصار لائیو سٹاک پر ھوتا ہے اس لئیانسانی زندگی کا حفاظت کرنا ہمارا اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں