بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی سے16افراد شہید،105 زخمی ہوئے،ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی سے16افراد شہید،105 زخمی ہوئے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی سے16افراد شہید،105 زخمی ہوئے،بچوں،خواتین سمیت معصوم شہریوں پرآرٹلری کے ذریعے کلسٹرایمونیشن پھینکا گیا،کلسٹر کنونشن کے تحت کلسٹر ایمونیشن کا سویلین آبادیوں پراستعمال ممنوع ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی سے16افراد شہید جبکہ105 زخمی ہوئے،رواں برس بھارت نے1824 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، عالمی برادری بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،بچوں،خواتین سمیت معصوم شہریوں پرآرٹلری کے ذریعے کلسٹرایمونیشن پھینکا گیا۔کلسٹرایمونیشن کا استعمال بھارتی جنگی جنون کا عکاس ہے، کلسٹر کنونشن کے تحت کلسٹر ایمونیشن کا سویلین آبادیوں پراستعمال ممنوع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں