افغانستان میں امن و استحکام پر ہماری توجہ مرکوز ہے،شاہ محمود قریشی

افغانستان میں امن و استحکام پر ہماری توجہ مرکوز ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہدنیا افغانستان میں امن و استحکام کی پاکستان کی کوششوں کو دیکھ رہی ہے، لگتا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکاہے،مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارت کے ہاتھ سے نکل چکے ہیںدنیا پاکستان کی مقبولیت اور امن کی خواہش دیکھ رہی ہے،امریکی صدر ٹرمپ بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں تاہمبھارت اب بھی مذاکرات کیلیے تیار نہیں۔ جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام پر ہماری توجہ مرکوز ہے۔کلسٹرایمونیشن کااستعمال بین الاقوامی قوانین اور جنیواکنونشن کی خلاف ورزی ہے بھارت نے معصوم شہریوں پرکلسٹر ایمونیشن کا استعمال شروع کردیاہے اقوام متحدہ کوبھارت کی جانب سے سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق خط بھی لکھ دیا ہے ہے اب اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیرکو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں