آئی پی ایل کی محبت ؟،آندرے رسل بھارت کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز سے دستبردار

آئی پی ایل کی محبت ؟،آندرے رسل بھارت کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز سے دستبردار

کنگسٹن (زیبائے پاکستان آن لائن) سٹار ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل نے فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز سے دستبرداری اختیار کر لی، ان کی جگہ جیسن محمد کو سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رسل نے سلیکشن پینل سے بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں عدم دستیابی ظاہر کی ہے اس لیے ان کی جگہ جیسن محمد کو سکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے، رسل کو ابتدائی طور پر ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم ان کی سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط تھی، وہ ورلڈ کپ2019ء￿ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہو سکے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آندرے رسل نے زخمی ہونے کا بہانہ بنا کر جہاں ایک جانب بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے سے انکار کیا وہیں وہ اسی دن گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں ان ایکشن تھے، 31سالہ آندرے رسل انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرزکی نمائندگی کرتے ہیں اور کئی کرکٹ شائقین یہ سوال بھی پوچھ رہے ہیں کہ کیا ویسٹ انڈین آ ل رائونڈر نے پیسوں کی محبت میں تو یہ قدم نہیں اٹھایا؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں