ایل او سی پر بھارتی دہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے،آصف زرداری

ایل او سی پر بھارتی دہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے،آصف زرداری

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی پر کلسٹر بمباری وحشیانہ حرکت ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی دہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے، بھارتی فوج کی سویلین آبادی پر کلسٹر بمباری وحشیانہ حرکت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم بڑھ گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں اور انسانوں کا قتل مودی سرکاری کی جنونیت ظاہر کرتا ہے اسے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے شہدا کے خاندانوں سے تعزیت کی اور حملوں کے دوران زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں