لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے گھی کی سرکاری قیمتیں مقرر کرنے کے احکامات پر عمل درآمد روکتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے 25 گھی ملز مالکان کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ ابو ذر سلیمان نیازی نے دلائل دئیے، درخواستوں میں گھی کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کے اقدامام کو چیلنج کیا گیا۔درخواست گزار گھی کمپنیوں کے وکیل ابو ذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے گھی ملز مالکان سے مشاورت کے بغیر ہی گھی کی قیمتوں کے تعین کر کے سرکاری نوٹفکیشن جاری کر دیا، حکومتی نوٹفکیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔ابو ذر سلیمان نیازی نے نشاندہی کی کہ حکومت نے مینوفیکچرنگ کے اخراجات کا تخمینہ لگائے بغیر ہی گھی کی قیمتوں کے تعین کا نوٹفکیشن جاری کیا اور حکومتی طے کردہ نرخ کے مطابق گھی فروخت ہونے سے ملز مالکان کو شدید نقصان ہوگا۔ وکیل نے استدعا کی کہ حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے ابوذر سلیمانی نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے گھی کے سرکاری نرخ مقرر کرنے کے نوٹفکیشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
آج کا اخبار
مزید پڑھیںاشتہارات
تعلیم و صحت
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹس
وکلا کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں توڑ پھوڑ، خاتون مریض انتقال کر گئی
دسمبر 11, 2019اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیاد پر سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت منظور کر لی
دسمبر 11, 2019ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا
دسمبر 11, 2019لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے سے شدید زخمی 6 سالہ حسنین جان کی بازی ہار گیا
دسمبر 11, 2019سپریم کورٹ نے پی بی 41 ایم ایم اے کے کامیاب رکن صوبائی اسمبلی زابد علی کی کامیابی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
دسمبر 11, 2019بلاول بھٹو زرداری کا اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل سرمد علی سے تعزیت کا اظہار
دسمبر 11, 2019ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی کی پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی اور کمانڈر کوسٹ سے الگ الگ ملاقات
دسمبر 11, 2019عدلیہ کا پالیسی کے معاملات میں مداخلت مسئلہ ہے، فواد چوہدری
دسمبر 11, 2019گلوکارہ عینی طاہرہ آج حافظ آباد میں پرفارم کریں گی
دسمبر 11, 2019