بچیوں کو ہراساں کرنے کا الزام،کاشانہ لاہور کی سابق سپرنٹنڈنٹ کا ہائیکورٹ سے رجوع

بچیوں کو ہراساں کرنے کا الزام،کاشانہ لاہور کی سابق سپرنٹنڈنٹ کا ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور:  لاہور میں یتیم اور بے سہارا بچیوں کی پناہ گاہ کاشانہ ویلفیئرہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔افشاں لطیف نے لاہورہائیکورٹ میں اپنی درخواست میں معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ۔عدالت نے ڈی سی اور ڈائریکٹر بیت المال کو 12 دسمبر کو طلب کر لیا۔افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ انصاف کے لیے انہوں نے ہر دروازہ کھٹکھٹا لیا لیکن جب کوئی شنوائی نہ ہوئی تو سوشل میڈیا کا رخ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کا نہیں دارالامان کی بچیوں کے مستقبل کا سوال ہے، انہوں نے سارا معاملہ سامنے رکھ دیا ہے امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا۔یاد رہے افشاں لطیف کی ویڈیو چند روز قبل منظر عام پر آئی تھی جس میں دارالامان کاشانہ میں مقیم بچیوں کو مبینہ ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں