کرونا وائرس،جی سی سی کے شہریوں اور مکینوں کا سعودی عرب میں داخلہ محدود

0

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اضافی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اور خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور مکینوں کے گذشتہ چودہ روز کے دوران میں کسی اور ملک میں جانے کی صورت میں مملکت میں داخلہ محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ جی سی سی کے رکن باقی پانچ ممالک متحدہ عرب امارات ، بحرین ، کویت ، عْمان اور قطر سے آنے والے مسافروں کو ان میں سے کسی ملک میں مسلسل چودہ روز تک رہنے اور کرونا وائرس کا شکار نہ ہونے کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا اور اس کے بعد ہی انھیں مملکت میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔وزارتِ داخلہ کے ایک ذریعے نے کہا کہ جی سی سی کے کسی ملک سے آنے والے سعودی شہریوں یا مکینوں کو مملکت میں اپنی آمد کے فوری بعد حکام کو مطلع کرنا چاہیے اور انھوں نے اگراپنی آمد سے قبل گذشتہ چودہ روز کے دوران میں جی سی سی سے باہر کسی اور ملک کا سفر کیا ہے تو اس کے بارے میں بھی سعودی حکام کو مطلع کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.