وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے یورپی یونین سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تجارت اور تجارتی اور سیاسی تعاون کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال

0

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر محترمہ اندرولا کمنارا نے وزارت خارجہ میں آمد اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تجارتی اور سیاسی تعاون کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی۔وزیر خارجہ نے ہندوستان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے منظور کردہ امتیازی شہریت ترمیمی قانون کے بارے میں بھی مطلع کیا۔یورپی یونین کی سفیر نے فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان سے متعلق پاکستان کے مصمم ارادے کو سراہا اس سلسلے میں انہوں نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو تکنیکی سہولیات کی فراہمی کا بھی یقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.