جاوید آفریدی ، ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کی وزیر اعظم سے ملاقات ، ملک میں کرکٹ کی بحالی پر گفتگو

0

اسلام آباد(این این آئی)پشاور زلمی چیئرمین جاوید آفریدی، کپتان ڈیرن سیمی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملک میں کرکٹ کی بحالی پر گفتگو کی گئی ۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم بھی موجود تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ڈیرن سیمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی آپ کا کردار لائق تحسین ہے۔وزیر اعظم پاکستان نے جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین اور پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ کو بھی خوش آمدید کہا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے، لوگ خوش ہیں ، وزیر اعظم نے کہاکہ پی ایس ایل کے تمام میچز میں شا ئقین کی بڑی تعداد میں موجودگی اور جوش و جذبہ حوصلہ افزا ہے،یہ پوری دنیا کو پاکستان کا مثبت پیغام ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پشاور زلمی اور ڈیرن سیمی کے کردار کو سراہا

Leave A Reply

Your email address will not be published.