چین ، زرعی بینک کے پہلی سہ ماہی منافع میں 4.79 فیصد اضافہ

0

بیجنگ: چین کے سب سے بڑے قرض دینے والے کمرشل ادارے ایگریکلچر ل بینک آف چائنہ نے رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران منافع میں مستحکم اضافہ رپورٹ کیا ہے ۔شنگھائی سٹاک ایکسچینج کے پاس جمع کرائی گئی بینک کی رپورٹ کے مطابق اس بینک نے خالص منافع میں 64.19 ارب یوآن (تقریبا 9.10ارب امریکی ڈالرز) کمائے جس میں گزشتہ سال کی نسبت 4.79 فیصد کا اضافہ ہوا ۔گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 7.67فیصد اضافے کے ساتھ رپورٹ کے مطابق آمدن 186.92ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے ۔دریں اثنا قرض دینے والے اس ادارے کے نان پرفارمنگ قرض کی شرح 1.4فیصد اسی سطح پر برقرار رہی جو کہ گزشتہ سال کے اختتام پر تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.