امریکی سپریم کورٹ میں تاریخ میں پہلی بار ٹیلی فون کے ذریعے دلائل سنے جائیں گے

0

واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیلی فون کے ذریعے دلائل سننے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے کورونا وبا کے پیش نظر ٹیلی فون کے ذریعے دلائل سننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امریکی سپریم کورٹ میں ٹیلی فون کے ذریعے کیسز کی سماعت شروع ہو گئی ہے اور ہفتے میں عدالت صرف 10 کیسز کی سماعت کرے گی، اس طرح سماعت کے دوران سینیارٹی رول اپنایا جائے گا۔جج سینیارٹی کے لحاظ سے سوالات پوچھیں گے، چیف جسٹس جان رابرٹس پہلے اور جسٹس بریٹ کاونوف آخر میں بات کریں گے جب کہ ججز کی آمد سے 5 منٹ پہلے اور ان کی آمد کے وقت بجائی جانے والی بزر بھی خاموش رہے گی۔وکلا کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 پر کال موصول ہو گی جب کہ کال دلائل کے آغاز سے 30 منٹ پہلے کی جائے گی، صبح 10 بجے کورٹ آرڈر پڑھا جائے گا۔خیال رہے کہ 1935 میں امریکی سپریم کورٹ کی عمارت کے افتتاح کے بعد دوسرا موقع ہو گا جب ججز عدالت سے باہر ملیں گے۔ اس سے قبل 2001 میں عدالت کے میل روم میں انتھراکس ملنے پر عارضی طور پر جگہ تبدیل کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.