صبا قمر ‘ صائمہ نور اور شگفتہ اعجاز(آج) اپنی سالگرہ منائیں گی

0

لاہور: پاکستانی شوبز کے تین بڑے ستارے صبا قمر‘صائمہ نوراور شگفتہ اعجاز (آج) 5مئی کو اپنی اپنی سالگرہ منائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ صبا قمر (آج) 36 برس کی ہوگئیں۔ صبا قمر5مئی 1984 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں۔ ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز اور بعدازاں ٹی وی ڈراموں میں بے مثال اداکاری سے اپنی شناخت قائم کی۔ صبا قمر نے ٹی وی ڈراموں کے ساتھ پاکستانی اردو فلموں اور بالی ووڈ کی ایک فلم میں بھی اداکاری کی ۔ پاکستان فلم انڈسٹری کابڑا نام صائمہ نور بھی (آج) اپنی 49ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ صائمہ نور 5مئی 1971 کو ملتان میں پیدا ہوئیں اورپاکستان فلم انڈسٹری میں خوب نام کمایا ۔ جبکہ ٹی وی کی منجھی ہوئی اداکارہ شگفتہ اعجاز بھی 49 برس کی ہوگئیں۔ شگفتہ اعجاز 5مئی 1971 کو گجرات میں پیدا ہوئیں۔ شگفتہ اعجاز نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیاتھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.