کراچی میں زمینوں کی دستاویزات کی رجسٹریشن اور تصدیق کے دفاتر کھل گئے

0

کراچی:  سندھ حکومت کی ہدایات پر کراچی میں زمینوں کی دستاویزات کی رجسٹریشن اور تصدیق کے لیے بورڈ آف ریونیو کے دفاتر کھل گئے ہیں۔ یہ دفاتر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ضابطہ کار کے تحت کام کریں گے۔وزیر محکمہ ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزماں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو روکنے کے پیش نظر سندھ کے رجسٹرار ا?فسز کو 22 مارچ کو بند کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں کراچی ڈویڑن کے دفاتر کو کھولا گیا ہے، ایس او پی پر عملدرآمد کے بعد سندھ کے دیگر دفاتر کھولیں جائیں گے، دفاتر میں سماجی دوری کا خصوصی خیال رکھا جائے گا، سب رجسٹرار آفس میں آنے سے قبل پیشگی اپائنٹمنٹ لینا ہوگا، سب رجسٹرار فون یا واٹس ایپ پر دفتر آنے کے لیے اپائنٹمنٹ دے گا، ایس او پی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی، رجسٹرار آفس آنے والے شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایس او پی پر عمل کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.