حافظ آباد ،سی آئی اے پولیس کا محنت کش پربھینس چوری کے الزام میں بدترین تشدد

0

حافظ آباد:  پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں سی آئی اے پولیس نے محنت کش کو بھینس چوری کے الزام میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے، متاثرین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ بیلف کے باعث محنت کش کی بازیابی عمل میں لائی گئی ہے،جہاں محنت کش کے اہل خانہ نے اب تک کو بتایا کہ سی آئی اے انچارج نے محنت کش کو بھینس چوری کیالزام میں اغوا کیا تھا اور اسے چودہ روز تک نجی ٹارچر سیل میں رکھ کر بدترین تشدد بنایا۔محنت کش کے اہل خانہ اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے افسران کا نام میڈیا پر لینے کے باعچ ہمیں بھی دھمکیاں دی جارہی ہے،خدارا ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.