پاکستان میں بروقت، وسیع پیمانے پر اقدامات سے کورونا پر قابو پانے میں مدد ملی، اسد مجید خان

0

واشنگٹن :  امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے پاکستان میں بروقت اور وسیع پیمانے پر اقدامات سے کورونا وبا پر قابو پانے میں مدد ملی ہے،پاکستان کی حکومت کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، پاکستان کی برآمدات میں تیزی آنا شروع ہو گئی تھی، زر مبادلہ کی شرح مستحکم ہو چکی تھی، صنعتی سرگرمیاں بڑھ رہی تھیں لیکن کورونا وبا کا منفی اثر پڑ ا اور معیشت متاثر ہوئی۔امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ملکوں کو جامع اور مربوط حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، وہ حکمت عملی جو اقوام عالم کو صحت کے شعبے اور معاشی بحران سے نمٹنے میں مدد دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.