ابو ظہبی سے آنے والے 100 پاکستانیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

0

اسلام آ باد :  ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائے 321 کے 100 سے زائد مسافروں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے۔ پرواز 28 اپریل کو 200 سے زائد مسافروں کو لیکر اسلام آباد پہنچی تھی۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کی جدید خودکار سکینر سے سکریننگ کی گئی تھی۔ ایس او پی کے تحت محکمہ صحت کی ٹیم نے تمام مسافروں کو قرنطینہ منتقل کردیا تھا۔قرنطینہ کے دوران مسافروں کے سوئپ ٹیسٹ لئے گئے تھے جو این آئی ایچ بھجوائے گئے تھے، مسافروں کو فاطمہ جناح یونیورسٹی میں منتقل کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.